“رچرڈ گرینل کا مطالبہ: بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے”
ٹرمپ انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کردیا
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔
ایک انٹرویو میں رچرڈ گرینل نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر بات کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی صلاحیت کے حامل ملکوں سے مختلف انداز میں ڈیل کیا جاتا ہے۔
بائیڈن انتظامیہ جو کام 4 سال میں کرنے میں ناکام رہی وہ آخری 45 دن میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں رچرڈ گرینل کا کہنا تھا کہ گزشتہ ٹرمپ انتظامیہ کے اس وقت کے پاکستانی سربراہ حکومت سے بہترین تعلقات تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں