کراچی میں پارا چنار واقعے کے خلاف مذہبی جماعت کا احتجاج: سڑکیں بند

پارا چنار واقعے کے خلاف کراچی میں مذہبی جماعت کا احتجاج، ٹریفک کی مشکلات

کراچی میں پارا چنار واقعے کیخلاف مذہبی جماعت کا احتجاج
کراچی کے مختلف علاقوں میں پارا چنار واقعے کےخلاف مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہیں۔
اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کراچی کے 13 مقامات پر مذہبی جماعت کا دھرنا جاری ہے جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہے۔
گلستان جوہر کامران چورنگی پر دھرنا جاری ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کو موسمیات سے یونیورسٹی روڈ کی طرف بھیجا جارہاہے۔
سرجانی شمس الدین عظیمی روڈ، نواب صادق خان روڈ ناظم آباد نمبر ایک پر دھرنا جاری ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ناظم آباد 2 نمبر جانے والی ٹریفک کو لسبیلہ سے تین ہٹی بھیجا جا رہا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں