پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: 17 دسمبر کی تاریخ میں تبدیلی اور اہم بلز

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب
اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جب کہ وزیراعظم کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی جے یو آئی کی درخواست پر کی گئی ہے۔ط
گزشتہ روز کامران مرتضیٰ نے مشترکہ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز ترمیمی بل لائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے بل میں بعض ترامیم پیش ہونے کا بھی امکان ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں