افغان طالبان کی پوسٹوں سے پاکستانی پوسٹوں پر فائرنگ کی کوشش
خارجیوں اور افغان طالبان کی پاکستانی پوسٹوں پر فائرنگ
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات فتنہ الخوارج کے خارجیوں کی جانب سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی گئی۔
تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی اور جوابی کارروائی میں 15 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 27 اور 28 دسمبر کی رات فتنہ الخوارج کے تقریباً 25 خارجیوں نے افغان طالبان کی بارڈر پوسٹوں کا استعمال کرتے ہوئے کُرم ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں 2 مقامات سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی۔س
یکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ 28 دسمبر کی صبح خارجیوں نے دوبارہ افغان طالبان کی پوسٹوں کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی جو پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں