پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا سکالرشپ پروگرام آج لانچ ہوگا، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا افتتاح

پنجاب کا سب سے بڑا سکالرشپ پروگرام: 68 ہزار طلباء نے اپلائی کیا، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی اہم ہدایات

پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا سکالرشپ پروگرام لانچ
پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا سکالرشپ پروگرام آج لانچ ہوگا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز ہونہار سکالرشپ پروگرام کا افتتاح کریں گی۔
سکالر شپ پروگرام کا لانچنگ میلہ پنجاب یونیورسٹی میں سجے گا۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لانچنگ تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے تقریب کے مقام کا دورہ کیا۔
جہاں انہوں نے تمام امور کا تکنیکی معائنہ کیا اور انتظامات پر بریفنگ لیتے ہوئے اہم ہدایات دیں۔
وزیر تعلیم کی غیر تسلی بخش انٹیرئیر ورک پر کنٹریکٹر کی سرزنش کرتے ہوئے اسے فی الفور بہتر کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے اپنی نگرانی میں انٹیریئر ورک مکمل کروانے کا عندیہ بھی دیا۔
اس موقع پر وزیر تعلیم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہونہار سکالرشپ پروگرام میں 65 یونیورسٹیوں، 359 کالجز اور 12 میڈیکل کالجز کے 68 ہزار سے زائد طلباء نے اپلائی کیا۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ 130 ارب روپے کا سکالرشپ پروگرام، تعلیم دوست وزیراعلی کا شاندار اقدام ہے ۔
جس سے ہر سال 30 ہزار نوجوانوں کو اپنے خواب پورے کرنے میں معاونت ملے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں