“شدید دُھند کی وجہ سے پنجاب میں موٹرویز بند کر دی گئیں”
پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید دُھند، موٹرویز بند
پنجاب ایک بار شدید دھند کی لپیٹ میں آگیا، دھند کی شدت کے باعث مختلف مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب میں مختلف مقامات پر شدید دُھند کے باعث موٹر وے ایم 2، ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن منار تک بند کردی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق دھند کے باعث بند موٹروے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ اور موٹر وے ایم 11، محمود بوٹی ٹول پلازہ سے کالا شاہ کاکو تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔
موٹرویز پولیس کے ترجمان نے شہریوں اور ڈرائیورو کو غیر ضروری سفر سے گریز اور دوران ڈرائیونگ احتیاط کا مشورہ دیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں