“حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا”
15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ
حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ آئندہ 15 روز کے دوران پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اس میں کہا گیا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔
، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں حکومت نے دسمبر کے ابتدائی 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔
اور پیٹرول 3 روپے 72 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 29 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی تھی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں