“چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے 14 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا”

“چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، لاہور اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری”

چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے 14 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا
چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چودہ دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔
لاہور اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ججز کی کی تقرریوں پر غور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحیٰی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں سات ایڈیشنل ججز کی تقرری پر غور ہوگا۔
کمیشن صدیق اعوان، علی مسعود حیات، حسن نواز مخدوم ، عامر ملک، ضیاء الرحمان اور جواد ظفر کے ناموں پر غور کرے گا۔
ایڈیشنل جج کیلئے ملک اویس خالد کے نام پر بھی غور کیا جائے گا۔
اس کے ساتھ بلوچستان ہائیکورٹ کے لیے محمد آصف ایڈوکیٹ اور ظہور احمد ایڈوکیٹ کے ناموں پر غور ہوگا۔
محمد افضل ایڈوکیٹ اور محمد ایوب خان کے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا۔
چھ دسمبر کو پشاور اور سندھ ہائی کورٹس میں ججز کی تقرری پر غور کیلئے اجلاس پہلے سے شیڈول ہے ۔
چھ دسمبر کے اجلاس میں جسٹس شاہد بلال کی آئینی بینچ میں شمولیت پر بھی غور ہوگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں