“کابینہ اجلاس میں 21 نکاتی ایجنڈا، سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال”
کابینہ کا اجلاس طلب‘ 21 نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئیگا
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔
جس میں 21 نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
ایجنڈے کے مطابق اجلاس کے دوران ٹیکس کے حصول کیلئے کیے گئے اقدامات پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی ۔
جبکہ وزراء اور وفاقی سیکریٹریز کو بیرون ملک بزنس کلاس پر سفر کی اجازت پر غور ہوگا۔
اجلاس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2024 کی منظوری پر بھی فیصلہ ہوگا ۔
جبکہ بیرون ملک پاکستان چیئرز کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں کی تجدید کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں