کراچی میں سانس کی بیماریوں میں اضافے کی وجوہات: ماہرین کا تجزیہ
کراچی میں گرد و غبار سے سانس کے امراض میں اضافہ ہو گیا
موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی حالیہ ہفتوں کے دوران کراچی میں سانس کی بیماریوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے ۔
کیونکہ ماہرین کا ماننا ہے کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں اس سال مریضوں کی تعداد نمایاں طور پر زیادہ ہے۔
ماہرین صحت نے اس صورتحال کی وجہ ہوا کے خراب معیار کو قرار دیا،۔
خاص طور پر دھول کی شدید آلودگی کی وجہ کو، جو اس وقت شہر کی تقریباً تمام سڑکوں کو متاثر کر رہی ہے۔
ماہرین نے اسے غربت کی بڑھتی ہوئی سطح سے بھی جوڑا ۔
جس کی وجہ ضروری خوراک اور دواؤں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہے،۔
جس سے لوگوں میں بیماری اور علاج سے معذوری کا خطرہ کئی گنا بڑھ گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں