وفاقی کابینہ نے کرم میں ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا

کرم میں ادویات کی قلت: وفاقی کابینہ کا فوری نوٹس

وفاقی کابینہ نے کرم میں ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا
وفاقی کابینہ نے کرم میں ادویات کی قلت کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
منگل کو وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کرم میں ادویات کی قلت کے معاملے پر نوٹس لیا گیا۔
اور قومی رجسٹریشن و بائیومیٹرک پالیسی فریم ورک کی اصولی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ کرم میں ادویات کی قلت کو فوری طور پر دور کیا جائے ۔
اور وفاقی حکومت اس معاملے پر خیبرپختونخوا ( کے پی ) حکومت سے رابطہ کرے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران قومی رجسٹریشن و بائیومیٹرک پالیسی فریم ورک کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔
جس کے مطابق ایک قوم اور ایک شناخت کے تحت ہر پاکستانی کی منفرد آئی ڈی تیار کی جائے گی۔
اور منصوبے کے تحت ہر شہری کا مکمل ڈیٹا یکجا کر دیا جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں