گلگت بلتستان میں معدنیات کی لیز کی پابندی ہٹانے کا فیصلہ
گلگت بلتستان؛ معدنیات کی لیز پر سے پابندی ہٹادی گئی
گلگت بلتستان میں معدنیات کی لیز پر سے پابندی کو ہٹادیا گیا ہے۔
حکومتی ترجمان کے مطابق گلگت بلتستان میں معدنیات کی لیز پر سے پابندی ہٹادی گئی ہے ۔
جب کہ طریقہ کار میں شفافیت کے لئے درخواستوں کی وصولی کو بھی آن لائن کردیا گیا ہے۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ ای مائننگ کے نئے طریقہ کار کے تحت 6 جنوری سے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
فیض اللہ فراق نے بتایا کہ 6 جنوری سے مائننگ لیز کے لئے درخواستیں پورٹل پرجمع کراسکتے ہیں،۔
وزیراعلیٰ گلبر خان کی کاوشوں سے مائننگ پالیسی اب شفاف ہوگئی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں