یونان کشتی حادثے کی تفتیش: ایف آئی اے کے 32 اہلکار مشتبہ قرار

یونان کشتی حادثے میں ایف آئی اے کے 32 اہلکار مشتبہ، پی این آئی ایل لسٹ میں شامل

یونان کشتی حادثہ : ایف آئی اے کے 32 اہلکار تفتیش میں مشتبہ قرار
یونان کشتی حادثے کی تفتیش میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، ایف آئی اے کے 32 اہلکاروں کو مشتبہ قرار دیدیا گیا۔
مشتبہ افراد کے نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کیلئے بھجوادیئے گئے۔
یونان کشتی حادثے تفتیش میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے ۔
جس میں ایف آئی اے کے 32 اہلکاروں کو مشتبہ قرار دیکر ان کے نام پی این آئی ایل لسٹ میں شامل کردیئے گئے ہیں۔
ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر سے جاری مراسلے میں انسپکٹر سے لیکر ہیڈ کانسٹیبل تک 32 اہلکاروں کو یونان کشتی حادثے کا مبینہ طور پر ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق مشتبہ اہلکاروں میں فیصل آباد ایئرپورٹ سے 2 سب انسپکٹرز زبیر اشرف باجوہ اور شمائلہ سلیم، ہیڈ کانسٹیبل عدنان راشد، محمد رضوان اور رحمان بشیر شامل ہیں۔
جبکہ ایف سی منیب رحمان، شہزاد، راشد توقیر، ہارون مسیح، عمران، ارسلان سلیم، ظہیرالحسن، زین اقبال، ذیشان خالد، آصف نواز، انیلہ کوثر، شہربانو اور آصف نواز کا تعلق بھی فیصل آباد ایئرپورٹ سے ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں