“آئی ایم ایف پروگرام پر کاربند ہیں، وزیر خزانہ کی اہم باتیں”
آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل طور پر کاربند ہیں، وزیر خزانہ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایل سیز نہ کھلنے کی کوئی شکایت نہیں ملیأ
، کسی بھی غیر ملکی کمپنی کو منافع باہر لے جانے کو نہیں روکا گیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کرنسی پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔
اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پروگرام پر مکمل طور پر کار بند ہیںأ
، آئی ایم ایف پروگرام کے بعد مستحکم گروتھ آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام 3 سال کا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے بعد مستحکم گروتھ آتی ہےأ
، آج سے3 سال قبل گروتھ کا ایکسیلیٹر دبایا گیا تھا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ گروتھ کا ایکسیلیٹر دبانے کے بعد بیلنس آف پیمنٹ کا دباؤ بڑھ گیا تھاأ
، ہم پر جتنا مرضی دباؤ آئے، ایکسیلیٹر نہیں دبائیں گے
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں