پاکستان کو آئی ایم ایف کا نیا چیلنج: بجلی گھروں پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا اہم مطالبہ: پاکستان میں صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی پر ٹیکس

آئی ایم ایف کا بجلی گھروں پر بھاری ٹیکس لگانے کا مطالبہ
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اہم ساختی بینچ مارک کو تبدیل کرنے کے لیے کوئی لچک نہ دکھاتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کو گیس کی فراہمی پر خاطر خواہ لیوی عائد کرے۔
تاکہ گرڈ پاور اور ان کی اندرون ملک بجلی کی پیداوار کے درمیان کسی بھی لاگت کے فوائد کو ختم کیا جاسکے۔
گزشتہ سال ستمبر میں دستخط کیے گئے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت پاکستان کو جنوری 2025 کے آخر تک سی پی پیز کو گیس منقطع کرنے کی ضرورت تھی۔
تاکہ ملک مارچ میں ایک ارب ڈالر کی سات قسطوں میں سے دوسری قسط کی ادائیگی کے لیے اہل ہو سکے،۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے حکام آئندہ ماہ فروری میں پہلی ششماہی جائزے کے لیے اجلاس کریں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں