اتحادی حکومت میں اتحاد کی ضرورت، ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے: احسن اقبال کا بیان

اتحادی حکومت میں ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت میں ہلکی پلکی موسیقی چلتی رہتی ہے، ۔
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ملک کی دو بڑی جماعتیں ہیں، جن کے اپنے اپنے نظریات ہیں مگر پاکستان کے نظریے پر دونوں ایک ہیں، ۔
ملک کو درپیش معاشی بحران اور دہشت گردی کی لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے محاذ آرائی کی نہیں اتحاد کی ضرورت ہے۔
کراچی میں وزیر منصوبہ بندی سندھ ناصر حسین شاہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پچھلی حکومت نے 4 سال تک سندھ حکومت کو نظرانداز کیا، ۔
کیوں کہ یہاں اس کی مخالف حکومت تھی اور وفاقی منصوبوں کو فنڈز مہیا نہیں کیے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے وزیر اعظم کی ہدایت پر سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سندھ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور 2022 کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے فنڈز مختص کیے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں