اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی: وزیر خزانہ

“اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب”

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔
اور موجودہ قرض پروگرام آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو گا۔
غیر ملکی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج کے بعد کریڈٹ ریٹنگ اور خودمختار کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری آئی ہے، ۔
میڈیا میں نظر آنے والی صورتحال سے زمینی صورتحال کہیں بہتر ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے اور موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں