“امریکا میں برفانی طوفان ’بلیئر‘، لاکھوں افراد بجلی سے محروم”
امریکا میں برفانی طوفان ’بلیئر‘ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا، 6 کروڑ سے زائد امریکی برفانی طوفان کی زد میں آگئے،أ
سرکاری دفاتر اور اسکول بند ہیں، جب کہ لاکھوں امریکی بجلی سے محروم ہوگئےؤ
، 7 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
برفانی طوفان سے سب سے زیادہ ریاست کنساس متاثر ہے، اس کے علاوہ میسوری، کینٹکی، ورجینیا، ویسٹ ورجینیا، آرکنساس اور نیو جرسی کے کچھ حصوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید موسم ’قطبی بھنور‘ کی وجہ سے ہے، جو آرکٹک کے ارد گرد گردش کرنے والی سرد ہواؤں کا علاقہ ہے اور وسطی امریکا میں سرد موسم لاتا ہے۔
طوفان ’بلیئر‘ کے نتیجے میں ہزاروں پروازیں پہلے ہی تاخیر کا شکار یا منسوخ ہوچکی ہیں، جب کہ کئی سڑکیں منقطع اور اسکول بند ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں