“کرم میں امن و امان کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنائی جائے گی، چیک پوسٹیں قائم ہوں گی”
کرم: امن و امان کی بحالی کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ
پشاور: ضلع کرم میں امن و امان کی بحالی کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ کی دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ٹل پاراچنار روڈ پر 48 چیک پوسٹیں قائم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پولیس چیک پوسٹوں کے لیے درکار فنڈز سے متعلق حکومت کو آگاہ کیا جائےگا۔
جب کہ محکمہ داخلہ کے پی وفاقی حکومت سے پاراچنار میں ایف آئی اے سائبر ونگ قائم کرنے کی درخواست کرے گی۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ٹل پاراچنار روڈ کی حفاظت کے لیے اسپشل پوسٹس فورس قائم کی جائےگی۔
جس میں 399 ایکس سروس مینز کو بھرتی کیا جائے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں