وزیرِاعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان
وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا اعلان کردیا جس کی سربراہی وہ خود کریں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے دلخراش واقعے پر اہم اجلاس ہوا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں پاکستانیوں کی اموات پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کی گرفتاریوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ اعظم نے اجلاس میں انسانی اسمگلنگ کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جرم میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کیاجس کی سربراہی وہ خود کریں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں