انسانی سمگلنگ کاخاتمہ ‘ادارے کردار ادا کریں:شہباز شریف

“انسانی سمگلنگ کا خاتمہ: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس”

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلئےکیے گئے اقدامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں۔
، انسانی سمگلنگ کا مکروہ دھندہ چلا کر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف انتہائی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایف آئی اے میں افرادی قوت کی کمی کو فوری طور پر پورا کرنے کی ہدایت کی۔
،ہوائی اڈوں پر بیرون ملک سفر کرنیوالوں کی سکریننگ کا معیاری نظام قائم کیا جائے۔
، وزیراعظم نے وزارت اطلاعات و نشریات کو غیر قانونی بیرون ملک سفر اور انسانی سمگلنگ کے بارے میں مؤثر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں