مغربی ممالک سنجیدہ ہوں تو جوہری پروگرام پر بات چیت شروع کریں گے: ایران
ایران کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر مغربی ممالک ’سنجیدگی‘ ظاہر کرتے ہیں تو تہران اپنے جوہری پروگرام پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اسمعٰیل بقائی کا کہنا تھا کہ ہم نے متعدد بار بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔
لیکن صرف اس صورت میں جب دوسرا فریق اس بارے میں سنجیدہ ہو۔
تہران نے حال ہی میں متعدد بار مغرب کو اشارہ دیا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
اسمٰعیل بقائی نے امید ظاہر کی کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے حوالے سے ’حقیقت پسندانہ رویہ‘ اپنائیں گے۔
نئی بات چیت کے امکان کے بارے میں پوچھے جانے پر ترجمان ایرانی دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران کی پالیسی ’دوسرے فریقوں کے اقدامات‘ پر منحصر ہوگی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں