ایف بی آر کی نئی گاڑیوں کی خریداری روکنے کا فیصلہ: سینیٹ کمیٹی کے احکام پر عمل
ایف بی آر نے 1010 نئی گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ روک دیا
ایف بی آر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے 1010 نئی گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ روک دیا ہے ۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر ارشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ کمیٹی کو مطمئن کرنے تک گاڑیاں نہیں خریدیں گے ، ۔
، سینیٹ قائمہ کمیٹی پہلے رولز پر پیپرا اتھارٹی کو بلائے ، جب تک پیپرا رولز پر کمیٹی مطمئن نہیں گاڑیوں کی خریداری منجمد رہے گی ۔
فیصل واوڈا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کے 100 ویگو ٹرکس کہاں اور کس کے استعمال میں ہیں؟
سب ثبوت ہیں، افسران گاڑیوں کے اسٹیکر اتار کر گھروں میں استعمال کرتے ہیں،آئندہ بھی کریں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں