“ایل پی جی باوزر دھماکہ: ملتان میں غیر قانونی ری فلنگ کا پہلا واقعہ”
ملتان(شعیب افتخار سے) میں ایل پی جی باوزر سے غیر قانونی ری فلنگ کے دوران دھماکہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔
جہاں ہمسایہ ملک سے اسمگلڈ گیس باوزر سے گیس چھوٹے سلنڈر اور باوزرز میں ری فل کر رہی تھی۔
علاقہ کے 100 گھر براہ راست متاثر ہوئے اب تک 6 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
31 زخمی اسپتال منتقل کئے جا چکے ہیں لیکن جائے وقوعہ پر چند پولیس اہلکاروں کے سوا کوئی نہی۔
تمام انتظامیہ پاکستان ویسٹ انڈیز میچ کی سیکورٹی کر رہی ہے ۔
کسٹم حکام سول ڈیفینس ڈپٹی کمشنر اس واقعہ کو اتفاقی گیس لیکج دھماکہ قرار دینے پر تلے ہوئے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں