اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بارے میں وضاحت دی
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانا میرا کام نہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائے جانے پر میرے کردار ادا نہ کرنے پر بے جا تنقید کی جا رہی ہے۔
میرا کام حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سہولت کاری کا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مذاکرات کے حوالے سے ان ( ایاز صادق) کے کردار پر سوالات اٹھانے پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی ( پی ٹی آئی) سے ملاقات نہ کروانے پر میرے کردار ادا نہ کرنے پر بے جا تنقید کی جا رہی ہے۔
واضح کر دیتا ہوں کہ میرا کام حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سہولت کاری کا ہے۔
بانی سے ملاقات کروانا میرا مینڈیٹ ہے نہ ہی ذمہ داری۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ایسے بیانات دینا کہ اسپیکر آفس سے رابطے پر مثبت جواب نہیں آیا، افسوسناک ہے۔
میرے دروازے سب کے لیے ہر وقت کھلے ہیں، میں نے کبھی کسی رکن قومی اسمبلی سے ملاقات سے انکار نہیں کیا، سب ریکارڈ پر ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں