بانی پی ٹی آئی کے کیسز بین الاقوامی سطح پر لے جانے کا فیصلہ

بانی پی ٹی آئی کے کیسز کا عالمی سطح پر جائزہ: عمران خان کی قانونی حکمت عملی

بانی پی ٹی آئی کا اپنے کیسز کو بین الاقوامی سطح پر لے جانے کا فیصلہ
سابق وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان نے تحریک انصاف بانی عمران خان کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل حکام نے انہیں اور ان کے خاندان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روک دیا ہے اور اب رسائی کو مزید محدود کر دیا گیا ہے،۔
جو کہ سراسر زیادتی اور ٹارچر کے مترادف ہے۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے ذاتی معالج سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔۰
، اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔
انہوں نے اس رویے کو غیر انسانی اور ناقابل قبول قرار دیا۔
علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں عدالتی نظام سے مایوس ہو چکے ہیں۔
اور اب اپنے کیسز کو بین الاقوامی سطح پر لے جانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں