“بجلی کی قیمتوں میں کمی: سی پی پی اے نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی”
ملک کیلئے بجلی پھر سستی ہونے کا امکان
کراچی کےسوا باقی ملک کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک بار پھر بجلی سستی ہونےکا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کردی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ دسمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی گئی،۔
نیپرا کی جانب سے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر30 جنوری کو سماعت ہوگی۔
سی پی پی اے کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا،۔
ذرائع کے مطابق من و عن کمی کا بجلی صارفین کو 7 ارب22کروڑ روپےکا ریلیف ملے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں