حکومت کی جانب سے بجلی صارفین پر نئے بوجھ کی تیاری، سیکیورٹی ڈپازٹ میں اضافہ
اسلام آباد: حکومت نے بجلی صارفین پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کرلیں۔
بجلی کمپنیوں نے صارفین کے سیکیورٹی ڈپازٹ ریٹس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
جب کہ بجلی کمپنیوں نے اضافے کے لئے نیپرا میں درخواستیں دائر کردیں ہیں۔
گھریلو، کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کے لیے سیکیورٹی ڈپازٹ میں اضافہ مانگا گیا ہے۔
پیسکو، میپکو، گیپکو، لیسکو، فیسکو، حیسکو، کیسکو اور ٹیسکو کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
بجلی کمپنیوں نے مؤقف اختیار کیا کہ تمام کیٹیگریز کے بجلی ٹیرف میں نمایاں اضافہ ہوچکا ہے۔
موجودہ سیکیورٹی ڈپازٹ ڈسکوز کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لئے ناکافی ہیں۔
کمپنیوں نے ایک ماہ اور ڈھائی سے 3 ماہ کا سیکیورٹی ڈپازٹ میں اضافہ مانگا ہے۔
جب کہ نیپرا اتھارٹی معاملے پر 11 فروری کو سماعت کرے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں