بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان: 15 روپے فی یونٹ کم کرنے کا فارمولا تیار

بجلی کی قیمت میں کمی کا پلان: 15 روپے فی یونٹ کم کرنے کا فارمولا تیار

بجلی کی قیمت میں 15 روپے فی یونٹ کی کمی کا فارمولا تیار
بجلی کی قیمتوں میں 15 روپے فی یونٹ سے زائد کی کمی کے لیے فارمولا تیار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نیپرا نے قیمت میں کمی کے حوالے سے سفارشات حکومت کے حوالے کردیں۔
، بیلنس آف ٹیرف سے قیمتوں کو کم کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فی یونٹ کپیسٹی ادائیگی، سرچارجز پر نظر ثانی سے نرخ کم ہو سکتے ہیں۔
، آپریشنل خامیوں کو بہتر کر کے بجلی کی قیمتوں میں کمی لائی جاسکتی ہے،بجلی کی قیمت 45 روپے 6 پیسے فی یونٹ ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ 45 روپے 6 پیسے میں سے 17 روپے 1 پیسے فی یونٹ کپیسٹی چارجز ہیں۔
، بجلی کے ٹیرف میں 15 روپے 28 پیسے فی یونٹ ٹیکس اور سرچارج عائد ہیں۔
بجلی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے 3 روپے 10 پیسے ڈسٹری بیوشن مارجن لیتی ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں