“بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی خواہش، آئی پی پیز معاہدوں کا فائدہ عوام تک پہنچے گا”
حکومت کی بجلی 10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی خواہش
اسلام آباد: وفاقی حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے مختلف آپشنز پر کام کررہی ہے۔
جس کے تحت حکومت 10 روپے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی خواہش مند ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا پہلا آپشن آئی پی پیز سے بات چیت کا فائدہ عوام کو منتقل کرنا ہے۔
، 5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرکے حکومت کو مجموعی طورپر 411 ارب روپے کی بچت ہوگی ۔
اور یہ بچت سالانہ 70 ارب روپے بنے گی۔
ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ بگاس کے 8 پاورپلانٹس کا ٹیرف تبدیل ہونے سے 238 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
یہ بچت سالانہ 8 ارب 83 کروڑ روپے بنتی ہے، ۔
مزید 16 آئی پی پیز سے معاہدوں کے نتیجے میں 481 ارب روپے کا فائدہ ہوگا،۔
آئی پی پیز معاہدوں کےخاتمے یا ان میں تبدیلی کا فائدہ صارفین کو دیا جائے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں