سینیٹ کمیٹی کی زیر صدارت بلوچستان میں نشستوں کے اضافے کا بل منظور
بلوچستان میں نشستیں بڑھانےکا بل سینیٹ کمیٹی سے منظور
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے بلوچستان میں نشستیں بڑھانےکے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔
سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا۔
بلوچستان میں نشستیں بڑھانے کے آئینی ترمیمی بل سے متعلق بنائی گئی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ اجلاس میں پیش کی گئی۔
سینیٹر ضمیر حسین نے کہا کہ ہم نے تجویز کیا ہے کہ بلوچستان میں نشستیں 65 سے 80 کی جائیں جبکہ سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا بڑھانی ہیں ۔
تو قومی اسمبلی میں سیٹیں بڑھائیں۔
فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا رپورٹ میں یہ نہیں ہےکہ خواتین کی نشستیں اور اقلیتوں کی نشستیں کتنی کتنی ہوں گی۔
، ہم اس بل کو وزارت قانون کو بھیج دیتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں