“بہار میں طلباء کا احتجاج پُرتشدد، بی پی ایس سی امتحانات کے خلاف مظاہرے”
بھارتی ریاست بہار میں طلباء کا احتجاج شدت اختیار کرگیا
13 دسمبر 2024 کو شروع ہونے والا بہار میں بی پی ایس سی امتحانات کے خلاف طلباء کا بڑا احتجاج پُر تشدد رخ اختیار کر گیا۔
سراپا احتجاج طلباء نے بی پی ایس سی کے 2024 مشترکہ امتحان کی منسوخی اور شفافیت کے فقدان پر حکومت سے جوابدہی مانگی تھی۔
مودی سرکار اپنی نااہلی چھپانے کے لئے پرشانت کشور اور جان سوراج پارٹی پر طلباء کو اکسانے اور امن و امان خراب کرنے کے الزامات لگا رہی ہے۔
بوکھلاہٹ کا شکار مودی سرکار نے پرشانت کشور اور 700 نامعلوم مظاہرین پر مقدمہ درج کر لیا۔
نام نہاد جمہوریت کی دعویدار مودی سرکار نے طلباء کے جمہوری حق پر ڈاکا ڈالتے ہوئے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا بے دریغ استعمال کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں