گورنر اسٹیٹ بینک کا بڑا اعلان: بینک لون کے حصول میں آسانی
بینک لون کے خواہشمندوں کو گورنر اسٹیٹ بینک نے خوشخبری سنادی
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) کے نقصانات کے پیش نظر مرکزی بینک نے قرضوں کے حصول میں آسانی کی ہے۔
بینک کے نقصان پر 20 فیصد اسٹیٹ بنک دے گا۔
ملتان چیمبرآف کامرس میں تاجروں سے گفتگو میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ ایس ایم ای فنانس کےلئے گزشتہ سال حکومت کے ساتھ مل کر اسکیم شروع کی ہے۔
، ہم نے یہ ٹارگٹ رکھا ہے کہ اس وقت ہمارا ساڑھے پانچ سو بلین کا تقریباً اوٹسٹینین ایس ایم ای فنانس تھی۔
، اس کو اگلے پانچ سال میں ڈبل کریں گے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ چھوٹے کاروبار کے لئے 100 ملین اور میڈیم کے لئیے 500 ملین قرض بڑھا دیا ہے۔
،2029 تک ساڑھے پانچ سو بلین سے اس کو 1.1 ٹرلین تک لے کرجانا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں