وفاقی حکومت نے 1997 سے 2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا
وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا مزید ریکارڈپبلک کردیا ،کابینہ ڈویژن نے مارچ 2023 سے 31 دسمبر2024 اور1997سے لیکر 2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا ہے۔
اس سے قبل 2023میں 2002سے2 مارچ 2023 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کیا گیا تھا۔
1997 سے لیکر 2001تک کے ریکارڈ کے مطابق نواز شریف،شہباز شریف، پرویز مشرف ، رفیق تارڑ کے نام تحائف لینے والوں میں شامل ہیں،۔
چوہدری نثار، گوہر ایوب ، اسحاق ڈار اور خواجہ آصف کے نام شامل ہیں۔
،چوہدری شجاعت، شیخ رشید، تہمینہ دولتانہ، عابدہ حسین اور سعید مہدی سمیت کئی بیوروکریٹس اور سیاست دانوں کے نام فہرست کاحصہ ہیں۔
بلاول بھٹو،عارف علوی،انوارالحق کاکڑ، قاضی فائز عیسی ،آصفہ بھٹو،سینیٹر طلحہ محمود اورطارق فاطمی کو بھی تحائف ملے۔
بیشتر شخصیات نے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرادیے۔
، بطور وزیر اعظم نواز شریف کو 1998 میں 17 لاکھ 21ہزار250روپےمالیت کےتحائف ملے۔
، نواز شریف نے 2 لاکھ 59 ہزار 151 روپے کی رقم ادا کرکے تحائف رکھ لیے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں