جامعہ زکریا میں کرپشن کی صورتحال: ریذیڈنٹ آڈیٹر کی کرپشن اور کمیشن کی شرح
ملتان(نمائندہ خصوصی) بہاالدین زکریایونیورسٹی کے شعبہ آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس میں ٹاؤٹ مافیا برقرار ہے اور ٹھیکیداروںکوادائیگیوںکے لئے کمشن کی شرح بڑھا دی گئی ہے۔ جامعہ زکریا میں ریذیڈنٹ آڈیٹر تعینات ہونے سے پہلے ظفر بلوچ نے لودھراںمیں بوگس ترقیاتی سکیموں کی ادائیگیاں کیں اور محکمہ اینٹی کرپشن میں انکوائری بھی مکمل ہوچکی ہے جس میں ظفر بلوچ کی طرف سے کرپشن ثابت ہوچکی ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن کی طرف سے ملزم ڈیکلیئرکیے جانے والے ظفر بلوچ نے اب جامعہ زکریا میں اپنے دفتر میں ٹاؤٹ رکھ لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آر اے (ریذنڈنٹ آڈیٹر)ظفر بلوچ نے دفتر کے اسسٹنٹ مجتبیٰ بلوچ اور شعیب فرید کوٹھیکیداروں سےمک مکاکے لئے رکھاہواہے۔آر اےظفر بلوچ نے شعیب فرید کو نائب قاصد سے ترقی دلوانے میں بھی اہم کردار اداکیاہے۔شعیب فرید اور مجتبیٰ بلوچ نے ٹھیکیداروں سے کمشن بڑھا کر7فیصدکردیاہے۔ ٹریثرار صفدر لنگاہ کی مدت ملازمت پوری ہونے کے آخری دوروز آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے شعبوں میں پرانی تاریخ میں ادائیگیوں کی لوٹ سیل جاری رہی۔
صفدر لنگا ہ کی بطور ٹریثرار مدت پوری ہونے کے آخری روز ظفر بلوچ اور شاہد ڈوگر کی کمپنیوں کے بل کلیئر کیئے جاتے رہے ہیں۔ مک مکا ہونے کے بعد بعض ٹھیکیدار آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے اہلکاروں کے دستخط بھی خود کرکے معاملات کلیئر کراتے رہے ہیں۔ بیٹھک کویونیورسٹی کے ریذیڈنٹ آڈیٹر ظفر بلوچ کے خلاف کرپشن کی تین انکوائری رپورٹس کی کاپی بھی موصول ہوئی ہیں جو محکمہ اینٹی کرپشن میں موجود ہیں۔ ضلع کونسل لودھراں میں ظفر بلوچ نے بوگس بلوں کی ادائیگیاں کی تھیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں