جنوبی افریقہ کا دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کے خلاف شاندار آغاز

جنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان: پہلے روز کا کھیل، رکلٹن اور باووما کی شاندار سنچریاں

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں پر 316 رنز بنا لیے
جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ ٰمیچ میں پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان کے خلاف ریان رکلٹن اور ٹیمبا باووما کی شاندار سینچریوں کی بدولت 4 وکٹوں پر 316 رنز بنالیے۔
کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔
میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ 61 رنز پر گر گئی، جنوبی افریقہ کے اوپنر ایڈن مرکرم 17 رنز بنانے کے بعد خرم شہزاد کی گیند پر وکٹ کیپر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
تیسرے نمبر پر آنے والے ویان مُلڈر بھی 5 رنز بنانے کے بعد 70 کے مجموعی اسکور پر محمد عباس کی گیند پر رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔
جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے ٹرسٹن اسٹبز کھاتہ کھولے بغیر ہی آغا سلمان کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں