پی ٹی آئی کے جنید اکبر کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا
حکومت اور اپوزیشن کی اتفاق رائے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن جنید اکبر خان کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کردیا گیا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس اسپیشل سیکریٹری محمد مشتاق کی زیر صدارت ہوا جہاں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور شبلی فرازنے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنید اکبر کا نام چیئرمین کے لیے تجویز کیا۔
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ خان اور قاسم نون نے جنید اکبر کے نام کی تائید کی۔
پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ اور مسلم لیگ (ن) کے تمام اراکین نے بھی جنید اکبر کے نام کی تائید کی۔
، جس کے بعد جنید اکبرخان کو بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب کیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں