سابقہ بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری

“حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری، بنگلہ دیشی ٹریبونل کا حکم”

بنگلا دیش کے انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد اور 10 دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
بنگلہ دیش کی انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل نے جسٹس محمد غلام مرتضیٰ کی قیادت میں انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل نے ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگی کے 2 کسیز کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم حسینہ واجد اور دیگر 10 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان میں سابق دفاعی مشیر میجر جنرل (ر) طارق احمد اور سابق آئی جی پولیس بے نظیر احمد بھی شامل ہیںأ
، ٹریبونل نے 12 فروری تک ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد اقتدار کے خاتمے پر ملک سے فرار ہوکر بھارت میں پناہ لے چکی ہیں۔
بنگلہ دیش کی جانب سے بھارت سے باضابطہ طور پر حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا جاچکا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں