“حکومتی اخراجات میں کمی لانا ضروری ہے” – رانا ثناء اللہ

“حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے اہم اقدامات کیے جائیں گے” – رانا ثناء اللہ

حکومت اپنے حکومتی اخراجات میں کمی لائے گی، رانا ثناء اللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی اموررانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرز پر گلگت بلتستان حکومت اپنے حکومتی اخراجات میں کمی لائے گی۔
گلگت بلتستان میں بجلی کے بحران کے حل کے لیے رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ۔
جس میں گورنر گلگت بلتستان، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، سابق وزیراعلیٰ، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، وفاقی سیکریٹری برائے بین الصوبائی رابطہ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ ہائیڈرو فلو کم ہونے کی وجہ سے بجلی کا شارٹ فال خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے،۔
جنوری سے مارچ تک گلگت بلتستان کے متاثرہ علاقوں کو ڈیزل جنریٹرز کے ذریعے بجلی کی سپلائی ناگزیر ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں