حکومت سندھ بچوں کی صحت سےمتعلق انقلابی اقدامات کر رہی ہے، بلاول بھٹو

“حکومت سندھ بچوں کی صحت سے متعلق انقلابی اقدامات کر رہی ہے” – بلاول بھٹو کا کراچی میں خطاب

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ بچوں کی صحت سےمتعلق انقلابی اقدامات کررہی ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ سفر 2010 میں شروع ہوا تھا، آج تک چلتا آرہا ہے۔
جس میں چائلڈ لائف کی پوری ٹیم، نرسز، ڈاکٹرز اور جو لوگ یہاں کام کرتے ہیں۔
اسی کے ساتھ وزارت صحت سمیت تمام نے مل کر سندھ کے ایک بہت بڑے مسئلے بچوں کی شرح اموات کا مقابلہ کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ اب عالمی سطح پر آپ کی محنت اور آپ کی کامیابی کو تسلیم کیا جا رہا ہے، آپ سب کو مبارکباد دینا چاہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نوزائیدہ بچوں میں شرح اموات اب بھی زیادہ ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں