سابق سب رجسٹرار کے ٹھیکیدار ،عملہ کی ملی بھگت ،1کروڑ سے زائد ٹیکس غبن

“سابق سب رجسٹرار شفیق چانڈیہ کا کردار: ایک کروڑ روپے کا ٹیکس غبن”

ملتان(وقائع نگار) سابق سب رجسٹرار ملتان کے ٹھیکے دار ،برانچ عملہ اور وثیقہ نویس جام عباس کی ملی بھگت سے ایک کروڑ روپے مالیت سے زائد ٹیکس غبن کر لیا بورڈ آف ریونیو نے جعل سازی سامنے آنے کے بعد انکوائری شروع کر دی ذرائع کے مطابق ایس پی چوک پر واقع نجی پلازہ کے فلور کی اراضی رجسڑ کرنے کی منظوری دی۔
اس موقع پر سب رجسٹرار نے اپنے ٹھیکے داروں اور وثیقہ نویس جام عباس کی ملی بھگت سے انڈر ویلیو رجسڑی کی منظوری دی اس موقع پر وثیقہ نویس جام عباس نے رجسڑی کلرک کی ملی بھگت سے ایک کروڑ روپے ٹیکس ادا کرنے کی بجائے ایک ہزار روپے کی جعلی ٹیکس رسید لگا دی ۔
ذرائع کے مطابق اس جعلی رسید کو رجسڑی برانچ کا کمپیوٹرائز سسٹم جعلی ٹیکس رسید کی نشاندھی بھی نہیں کر سکا ذرائع کے مطابق جعلی ٹیکس رسید کی نشاندھی کا آپشن نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ تین سال کے دوران اربوں روپے کی مالیت کا ٹیکس غبن کیا جا چکا ہے جس میں زیادہ تر سابق سب رجسٹرار شفیق چانڈیہ کا مرکزی کردار ہے ۔
جس کی نشاندھی ڈپٹی کمشنر ملتان کی انکوائری رپورٹ میں بھی ہوچکی ہے اس حوالے سے سب رجسٹرار شفیق چانڈیہ سے موقف لیا گیا تو انھوں نے کال اٹینڈ نہیں کی وثیقہ نویس جام عباس نے کہا میں نے جعلی ٹیکس رسید استعمال نہیں کی انھوں نے کہا رجسڑی برانچ کا عملہ غلط بیانیاں کرتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں