زکریایونیورسٹی،کاریگر مہاکاریگروں کیساتھ ملکر کرایہ ادا کئے بغیر کاروباری پوائنٹس پر قابض

جامعہ زکریا میں سرائیکی مشاعرہ کا انعقاد: وائس چانسلر کا خطاب

ملتان(نمائندہ خصوصی) سرائیکی ایریاسٹڈی سنٹر جامعہ زکریا میں سرائیکی مشاعرہ ہوا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیراقبال مشاعرہ میں مہمان خصوصی تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال نے کہا کہ میں نے بہت سے ممالک کا وزٹ کیا مگر جو خوشبو ،محبت،مٹھاس اور شاعری اس خطے کی ہے وہ اور کہیں نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ملتان تو خاص طور پر اپنی صوفیانہ روایات اور مٹھاس کے حوالے سے مشہور ہے ۔میں نے اسی یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا اورمیں اسی خطے کا ہوں میں باہر سے نہیں ہوں ۔انہوں نے کہاکہ یہ مٹھاس چاہے آم، سوہن حلوہ ، سرائیکی زبان یا یہاں بسنے والے خوبصورت لوگوں کے حوالے سے ہو ہمارے لئے قابل احترام اور قابل فخر ہے ۔
میری تمام تر نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔سرائیکی ایریاسٹڈی سنٹر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نسیم اختر نے کہاکہ یہ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرزبیراقبال کی خصوصی چاہت تھی کہ میں سرائیکی وسیب کی یونیورسٹی میں آیا ہوں تو سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر میں ایسی تقریب ہونی چاہیے تو یہ سرائیکی مشاعرہ خصوصاً ان کی چاہت پر منعقد کیا گیا اور اس سلسلے کا اگلا پروگرام “کافی ود ” رکھا جائے گا جس میں وائس چانسلر خصوصی شرکت کریں گےانہوں نے کہاکہ اس کے بعد “ایک شام رحمن فارس کے نام” سے پروگرام منعقد کیا جائے گا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر زبیراقبال کاسرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر پہنچنے پر ڈائریکٹرڈاکٹر نسیم اختر ،عارف رجوانہ،ملک عمار یاسر کھاکھی،وقار اسلم،سلیم نازشیخ،ساجد محمود رانا،عتیق الرحمان ا ور طلباوطالبات نے ان کا استقبال کیا۔مشاعرے میں عزیزشاہد،اصغرگورمانی،جمشید ناشاد،اور اسلم وارثی ،حیدر بخاری،علی عباس علی پوری،یونس بخاری،دلاور دلبرقیصرانی نے کلام پیش کیا۔یاسین بلوچ نے مشاعرے کی نظامت کی۔بی ایس کے طالب علم حافظ مسرو اقبال نے تلاوت کی اور طاہرہ فردوس نے نعت رسول مقبول کی سعادت حاصل کی۔
حافظ محمد اسامہ نے خواجہ غلام فرید کاکلام ترنم کے ساتھ پیش کیا۔بشریٰ فیض اور علی حسن نے لوک گیت پیش کیا۔شرکا کو اجرکیں بھی پیش کی گئیں۔وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر قبال نے سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر میں بک سٹال کامعائنہ کیااور انہوں نے لائبریری کے سومروسیکشن میں نادر اور نایاب کتب میں گہری دلچسپی لی۔وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر اقبال نے مشاعرہ میں خطاب کرتے ہوئے شعر بھی سنایا۔رُس جو ویسیں تے کیا کریسیںایہو کریسیں جو ناں بُلیسیںگوانڈھ تیڈے میںوسدارہساںرُکھ تے ناں ہاں جو پٹ سٹیسیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں