“عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ 2025 سیاسی استحکام کا سال ہوگا”
2025 سیاسی استحکام کا سال ہوگا، عطا تارڑ
وفاقی وزیر و اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات مثبت سمت میں چل رہے ہیں۔
، 2025 سیاسی استحکام کا سال ہوگا، انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری آئی ہے، دنیا کا سستا ترین انٹرنیٹ ہمارے ملک میں ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا کرکٹ لیگ 2025 کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ لیگ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
شالیمار کرکٹ گراؤنڈ جیسے خوبصورت میدان میں شائقین کو اچھا کھیل دیکھنے کو مل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر بھی قومی ٹیم نے حالیہ عرصے میں بڑی فتوحات حاصل کی ہیں۔
، چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد سے پاکستان کا تشخص مزید بہتر ہوگا۔
، ایک عرصے بعد اتنے بڑے ایونٹ کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں