سیتل ماڑی پولیس مقابلہ: 22 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار
ملتان ( کرائم رپورٹر ) تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے اختر والی پل کے قریب پولیس مبینہ مقابلہ، ڈکیتی ، رابری اور موٹر سائیکل چوری کے 22 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم فیصل عرف چونڈی زخمی حالت میں گرفتار، ملزمان گزشتہ روز ڈولفن فورس اور لاری اڈا چوکی کے اہلکاروں پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے، بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ سے پیوستہ شب ساڑھے 03 بجے کے قریب سیتل ماڑی پولیس نے ڈاکٹر اختر والی پل پر ناکہ بندی کی ہوئی ہوئی تھی کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشکوک افراد ریلوے پھاٹک کی جانب سے آئے۔
پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا،لیکن ملزمان نے رکنے کی بجائے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا، فائرنگ کے دوران دو ملزمان ایک کنارے پر جبکہ دیگر دو مخالف کنارے پر مسلسل فائرنگ کرتے رہے اور فائرنگ کرتے ہوئے پھٹیاں والی پل کی طرف ہوا فرار ہو گئے، فائرنگ کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا۔
، جس نے اپنا نام فیصل عرف چونڈی ولد لیاقت علی قوم انصاری سکنہ 17 کسی وہاڑی روڈ ملتان بتایا، ملزم ڈکیتی ، رابری اور موٹر سائیکل چوری کے 22 سے زائر ٹر سائیکل چوری کے 22 سے زائد مقدمات رہے۔میں ریکارڈ یافتہ ہے، ملزم نے انکشاف مزید بتایا کہ انہوں نے گزشتہ روز ناکہ بندی کے دوران ڈولفن فورس اور لاری اڈا چوکی کے اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی تھی، جس کا مقدمہ نمبر 25/252 تھانہ سیتل ماڑی میں درج ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا، زخمی ملزم کو علاج معالجے کے لیے ریسکیو 1122
– کے ذریعے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف تھا نہ سیتل ماڑی میں مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں