“شام کا بین الاقوامی فضائی آپریشن 29 دن بعد بحال”

“شام میں باغی حکومت کے قبضے کے 29 دن بعد بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بحالی”

29 دن بعد شام کا بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال
بشار الاسد کے ملک چھوڑنے اور باغی حکومت کے قبضے کے 29 دن بعد شام کا بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔
دوحہ سے پہلی پرواز آج مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے دمشق پہنچی۔
جبکہ دمشق سے دوپہر 11 بجکر 43 منٹ پر شامی سرکاری ایئر لائن کی پرواز شارجہ کیلئے روانہ ہوئی ہے۔
شام میں احتجاج کرنے والے باغی گروپ نے 9 دسمبر کو دمشق پر چڑھائی کر کے ملک کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔
اور اسی روز سابق صدر بشار الاسد ملک سے فرار ہوگئے تھے۔
باغی حکومت نے دمشق اور حلب ایئرپورٹس کا فلائٹ آپریشن اور ملک کی فضائی حدود بند کر دی تھی۔
شام کی نئی انتظامیہ نے 15 دسمبر کو ملک کی فضائی حدود تو کھول دی تھی ۔
تاہم دمشق اور حلب ایرپورٹ پر پروازیں جلد بحال کرنے کا کہا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں