“مشرف دور میں شہباز شریف وزیراعظم بننے کے لیے تیار تھے، محمود اچکزئی کا انکشاف”

“شہباز شریف وزیراعظم بننے کے لیے تیار تھے: محمود اچکزئی کا دعویٰ”

شہباز شریف، مشرف دور حکومت میں بھی وزیراعظم بننے کیلئے تیار تھے، محمود اچکزئی
پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے ایم اے پی) کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے دعوی کیا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف دور حکومت میں موجودہ وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم بننے کے لیے تیار ہوگئے تھے۔
محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف دور حکومت میں موجودہ وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم بننے کے لیے کو تیار ہوگئے تھے۔
لیکن اپنے بڑے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے منع کرنے پر انہوں نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ قبول کرنے کا ارادہ ترک کردیا تھا۔
دوسری جانب سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے بزرگ سیاست دان محمود خان اچکزئی کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ محمود خان اچکزئی کا بیان حقیقت کے بر خلاف ہے۔
پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی خود گواہ ہیں کہ شہباز شریف نے ہر بار نواز شریف سے بے وفائی کرنے سے انکار کیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں