شیخ حسینہ سمیت 96 افراد پر قتل اور تشدد کے الزامات، پاسپورٹ منسوخ کر دیے گئے
شیخ حسینہ سمیت 96 افراد کے پاسپورٹ باضابطہ طور پر منسوخ
بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے شیخ حسینہ واجد سمیت ان کی حکومت کے وزرا اور پارٹی رہنماؤں کے پاسپورٹ باضابطہ طور پر منسوخ کر دیئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام ان افراد پر قتل، تشدد اور غیرقانونی گرفتاریوں کے خلاف ملک میں متعدد مقدمات چل رہے ہیں۔
بنگلا دیش کی عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ قانونی کارروائی کو شفاف اور مجرمان کے فرار کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
ان 97 افراد میں سے 22 پر جبری گمشدگیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں ۔
جب کہ 75 دیگر افراد پر گزشتہ سال ہونے والی طلبہ احتجاجی مظاہروں کے دوران قتل میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں