“ضلع کرم میں امن معاہدہ طے، اسلحہ جمع اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ”
ضلع کرم میں جاری کشیدگی ختم، فریقین میں امن معاہدہ
ضلع کرم میں جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوہاٹ میں تین ہفتے سے جاری جرگہ حتمی نتیجے پر پہنچ گیا ہے۔
اورتمام فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں ۔
معاہدے کے متن کے مطابق اسلحہ حکومتی سرپرستی میں جمع کیا جائے گا۔
، مورچے اور بنکرز ختم کیئے جائیں گے ، پورے کرم میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی ہو گی ۔
حکومت 399 ارکان پر مشتمل خصوصی فورس بھی قائم کرے گی۔
جو کرم کے راستوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے گی، کرم امن معاہدے کا باقاعدہ اعلان گورنر ہاؤس پشاور میں ہوگا۔
، فریقین ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کے پابند ہوں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں