“عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد اضافہ ہوگیا” – تیل کی قیمتوں میں بلند ترین سطح
روس، ایران پر مزید امریکی پابندیوں کے خدشات سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا اور یہ اکتوبر کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ۔
کیونکہ تاجروں نے روس پر مزید پابندیوں کے باعث سپلائی میں ممکنہ خلل پر توجہ مرکوز رکھی۔
برینٹ کرُوڈ کے سودے 3.50 ڈالر یعنی 4.6 فیصد، بڑھ کر 80.42 ڈالر فی بیرل پرطے پائے جو 7 اکتوبر کے بعد پہلی بار 80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچے ہیں۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کرُوڈ کے سودے 3.57 ڈالر، یعنی 4.8 فیصد بڑھ کر 77.49 ڈالر پر ہوئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں