علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر احتجاج کا کیس

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کارروائی: علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

علی امین گنڈاپورایک مرتبہ پھر اشتہاری قرار
بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔
انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی۔
، جس میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید ، واثق قیوم عدالت میں پیش ہوئے۔
کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی ۔
عدالت نے دورانِ سماعت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا ۔
جبکہ عامر کیانی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کا پراسس شروع کر دیا گیا۔
دورانِ سماعت فیصل جاوید کی طرف سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کیلئے درخواست بھی دائر کی گئی ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں